شعیب ملک کی ثانیہ کو فیڈر پکڑاتے ویڈیو وائرل
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کی جانب سے ’فیڈر‘ تھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ثانیہ ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ یو اے ای میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز گاہے بگاہے شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
بھارتی ٹینس سٹار نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی دلچپسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک بچوں کی طرح معصومانہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/CV2Z2N4NTRu/?utm_source=ig_web_copy_link
اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کے حوالے سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جارہا ہے ۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010ء میں پاکستانی سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے۔
