حکومت نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹا دی
وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی باقاعدہ منطوری دے دی ہے ،
کالعدم ٹی ایل پی سے پابنڈی ہٹانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب حکومت نے خط وزارت قانون کو بھیجوا دیا تھا ۔ وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کی جانب سے معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔
کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اورعائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے پنجاب کابینہ نے بھی منظوری دی تھی ۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے حکومت نے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی جس پر پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
