شفاف سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کو بلالیا

سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کےلیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کےلیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ بھی تیار کرلیا، تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان کو 22 فروری کو بلا لیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدواران انتخابات کے پر امن اور بہتر انعقاد کےلیے تمام قوانین پر عملدرامد کریں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی، کسی کو پاکستان یا پاکستان کی خود مختاری، استحکام اور سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی بات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے عدلیہ کی آزادی یا خود مختاری متاثر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button