شمالی، جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 12 خوراج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشت گردوں کے گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیرلیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کےبعد ساتوں دہشت گرد خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ ادھر جنوبی وزیرستان کےضلع لدھا میں خوارج کےایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملہ کیا،جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کرتےہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا اور اس دوران 5 خوارج ہلاک کردیے۔بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کےتبادلے کے دوران دھرتی کے 6 بہادر سپوت بہادری سے لڑتےہوئے شہید ہوگئے۔

آئی پی پیز سے متعلق جلد عوام کو خوش خبری سنائیں گے :  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

Back to top button