شوکت ترین کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکانات روشن ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹ منجمد ہو جاتی ہے، شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے۔

الیکٹورل رول میں ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین کے پی سے سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں ذرا بھی شرم نہیں آتی
وفاقی وزیر خزانہ کے وکیل علی گوہر نے موقف پیش کیا کہ سینیٹ کے لئے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔

Back to top button