شہباز شریف ، قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

کرپشن کے مختلف الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

نیب کی درخواست پر وفاقی کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کابینہ دے گی۔

ای سی ایل میں‌ نام شامل کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ، کابینہ کی جانب سے سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ایگزیکٹ کنترول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

Back to top button