پولیس کی خراب کارکردگی کی وجہ سیاسی مداخلت ہے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پولیس کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ سیاسی مداخلت ہے۔
اسلام آباد میں پولیس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔
چیف جسٹس نے ملک میں بڑھتے جرائم اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ، قبضہ مافیا ، بڑھتے سمگلنگ جرائم اس کی بڑی وجوہات ہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے خطاب کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر شہری اور دیہی علاقوں میں انتظامات پر بھی زور دیا ہے۔
