شہباز شریف کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھو تم لوگوں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کردیا، ان کا کورونا پازیٹو ثابت کرتا ہے کہ ان کے تحفظات غلط نہ تھے۔
مریم نواز نے شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہاکہ شہبازشریف تمام انتقامی کارروائیوں کی شدت بارے جانتے ہوئے بھی لندن سے واپس آئے۔ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ شہبازشریف قطعی طورپر احتساب کے عمل سے بچنے کی کوشش نہیں کررہے، اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے۔


لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی پہلے سے کمزور صحت کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، انکی صحت بارے جانتے ہوئے یہ سب کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا، اللہ تعالی شہبازشریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے زیاں کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا، معاشی تباہی اور وفاق کو ہونے والے نقصان کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا؟ ایک خاص وقت میں کٹھ پتلی کو اختیارات دینے کے نتائج سامنے آجاتے ہیں اور یہ حد ہم بہت پہلے عبور کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button