شیخوپورہ میں گندم کی کٹائی کے دوران فائرنگ سے 8 افراد قتل

فیصل آباد روڈ شیخوپورہ میں گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ میں کھاریانوالہ فیصل آباد روڑ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں لڑائی ہوئی، ایک گروہ کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ شیخوپورہ میں 7 افراد کے قتل کے واقعے پر مقتولین کے حامیوں نے مخالفین کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزمان نے مخالفین کے گھروں پر پٹرول اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
واقعےمیں زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی اور ایک ماہ قبل بھی دونوں فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی کے معاملے پر تین مقدمات درج ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button