وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب نے عثمان بزدار نے صوبائی وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے سے متعلق گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیشرفت پر کارکردگی رپورٹ تیار کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کےحوالے سے محکمے معلومات فراہم کریں گے جب کہ محکمے آٹومیشن اور آن لائن سروس ڈلیوری پر پیشرفت کی بھی رپورٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور کاروبار میں آسانیوں کےلیے اقدامات کی تفصیلات دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں جب کہ صوبائی وزراء کفایت شعاری کے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔
صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button