عدنان صدیقی نے اپنے رویے پر سرفراز احمد سے معافی مانگ لی

اداکار عدنان صدیقی نے سابق قومی کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے اور ان کی تضحیک کرنے پر لائیو شو کے دوران معافی مانگ لی جب متعلقہ پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اس موضوع کو ہی غیر اہم قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے گیم شو’جیتو پاکستان لیگ‘ کے دوران عدنان صدیقی نے سرفراز احمد کے ہکلا کر بولنے کے انداز کا مذاق اڑایا تھا اور ان کی نقل اتاری تھی۔


عدنان صدیقی کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد عدنان صدیقی نے گزشتہ روز لائیو شو کے دوران سابق کپتان سے اپنی حرکت کی معافی مانگی لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عدنان صدیقی کہہ رہے ہیں سرفراز میں آپ کے پرستاروں، آپ کے گھر والوں اور دوستوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ میں قسم کھا کر کہہ رہا ہوں میں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی جس سے سرفراز کا یا ان کے دوستوں کا دل دکھے۔ اس موقع پر سرفراز نے بھی نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا آپ مجھ سے ناراض تو نہیں ہیں نا جس پر سرفراز نے کہا نہیں میں آپ سے ناراض نہیں ہوں۔


تاہم اس دوران شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا آپ ہمارے بڑے ہیں آپ ہمیں لائیو تھپڑ بھی ماردیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا لہٰذا یہ فضول کی باتیں ہیں ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں کہ لوگ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک بار پھر سرفراز احمد کا اسی انداز میں مذاق اڑایا جس طرح عدنان صدیقی نے اڑایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button