شیخ رشید کے بھتیجے نے حریم شاہ کی تصاویر لیک کر دیں

حریم شاہ لیکس سے شروع ہونے والی سوشل میڈیا وار میں ٹک ٹاک سٹارز کے مسلسل حملوں کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے منہ بولے بھتیجے بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ پر جوابی حملے شروع کرتے ہوئے اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنا شروع کردی ہیں۔
یاد رہے کہ حریم شاہ نے پہلے تو شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک کی اور پھر وفاقی وزیر کی ایک گندی گفتگو والی آڈیو کال بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی تھی جو شیخ صاحب کے لیے کافی شرمندگی کا باعث بنی۔
اپنے منہ بولے چچا شیخ رشید کی آڈیو اور ویڈیو کالز لیک ہونے کے بعد بھولا ریکارڈ نے چچا کی بے عزتی کا بدلہ لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کی تصاویر شئیر کر دیں.
یاد رہے کہ اس سے قبل بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی کچھ تصاویر شئیر کی تھیں اور کہا تھا کہ وہ جس شخص کی گود میں بیٹھی ہیں وہ بھولا ریکارڈ ہی ہے لیکن حریم شاہ نے بعد میں بھولا ریکارڈ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک مشن کی تکمیل کیلئے کسی اہم حکومتی وزیر کی گود میں بیٹھی ہیں۔
بعد ازاں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ ایک بیڈروم میں موجود تھیں۔حریم شاہ کے علاوہ ایک اور خاتون بھی اس کمرے میں موجود ہے جو کہ بیڈ پر براجمان ہے۔ بھولا ریکارڈ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت تو بہت ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ ایک دوسرے کو بدنام کرنے والا کھیل کھیلا جائے
ویسے تو حریم شاہ اور بھولا ریکارڈ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں شاپنگ مال اور دیگر جگہوں پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم اب بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی نجی نوعیت کی تصاویر سامنے لانا شروع کر دی ہیں۔
بھولا ریکارڈ کی اس تازہ فیس بک پوسٹ سے ظاہرہوتا ہے کہ اس کے پاس حریم شاہ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں جو وہ گاہے بگاہے شئیر کر سکتا ہے، جس کی دھمکی وہ پہلے ہی دے چکا ہے۔ تاہم دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی تصویریں جاری ہونے کے بعد حریم شاہ بھی خاموش نہیں بیٹھیں گی اور آنے والے دنوں میں ٹک ٹاک سٹار کی طرف سے مزید ویڈیوز جاری کی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button