صارفین اب واٹس ایپ کے ذریعے پیسے بھی بھیج سکتے ہیں

گزشتہ سال جون میں واٹس ایپ نے ایک بہترین فیچر ’ گراؤنڈ بریکنگ ‘متعارف کروایا تھا جس کے تحت واٹس ایپ صارفین عزیز واقارب اور دوستوں کو پیغامات کے علاوہ پیسے بھیج سکتے تھے لیکن اس فیچر کو متعارف کروانے کے کچھ دنوں بعد ہی اسے معطل کردیا گیا تھا۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو صارفین میں مقبولیت ملی تھی جس کی وجہ سے اب اس فیچر نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ابتدا میں اس فیچر کو برازیل کےلیے متعارف کروایا گیا تھا اور کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران برازیل میں مسابقتی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔ حال میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برازیل کے بینکوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ فیچر برازیل کے بینکوں، فنانشل ٹیکنالوجیز کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جب کہ کہا جارہا تھا کہ اس فیچر میں پرائیویسی معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ واٹس ایپ کی اس سروس نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ذریعے اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رقم منتقل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایپل کے پاس ایک ایسی ہی سروس موجود ہے لیکن یہ سروس صرف ایپل ڈیوائسز کے درمیان ہی قابل استعمال ہے جب کہ واٹس کی سروس اینڈرائڈ اور آئی فون دونوں صارفین کےلیے عام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button