ضلع سوات کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہروں مینگورہ، مدین اور کالام سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے مختلف شہروں مین زلزلے کے جھٹکے محسووس کئے گئے، مینگوری، مدین اور کالام سمیت گرد و نواح میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی۔
صبح سویرے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
