عائشہ اکرام سانحہ گریٹر اقبال کے اصل مجرم کو سامنے لے آئیں

سانحہ گریٹر اقبال پارک کے مرکزی کردار عائشہ اکرام کے بیان سے کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے ، عائشہ اکرام نے اپنے ہیرو کو ولن بناتے ہوئے تمام واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
عائشہ اکرام نے اپنے حالیہ بیان میں تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ، عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔
عائشہ اکرام نے بتایا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ہے ۔عائشہ اکرام نے بتایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ، اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کیس پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
