عامر لیاقت قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ، پی ٹی آئی کے رہنما نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر دیا اور پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی کراچی میں بجلی بحران کی وجہ سے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ کراچی میں بجلی بحران کے حل کے لیے کچھ نہ کرپانے کو قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ایم کیو ایم سے کیا تھا اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں 3 سال تک وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے لیکن مارچ 2018 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
