پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا ، حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
