عتیقہ اوڈھو نے ٹھرکی نعمان اعجاز کی حمایت کردی


حال ہی میں شراب سمگلنگ کیس میں بری ہونے والی خوبصورت اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے خود کو ٹھرکی اور دل پھینک قرار دینے والے اداکار نعمان اعجاز کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں جو باتیں کیں وہ مذاق میں تھیں لیکن لوگوں نے انکو سچ سمجھ کر نعمان پر تنقید شروع کردی۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نعمان اعجاز کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ فن خوب آتا ہے کہ لوگوں کی توجہ کیسے حاصل کی جائے اور انہوں نے اہنے انٹرویو سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ نعمان اعجاز نے اپنی بیوی سے بے وفائی کرنے والی بات مذاق میں کہی ہو گی، لیکن لوگوں نے اسے سچ سمجھ لیا اور یہی دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ کا نام لیتے ہوئے انہیں داد دی کی وہ شوہر کے ایسے مذاق پر کوئی رد عمل دینے کے بجائے اس پر خوب ہنسیں۔ عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کی طبیعت اور مذاق کرنے کی عادت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایسے لوگوں پر تعجب ہے جو کہ دوسروں کے مذاق اور کہی گئی بات کو غلط رخ دے کر اس پر رد عمل دینا شروع کردیتے ہیں۔ یاد رہے کہ نعمان اعجاز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ طبیعتا ٹھرکی واقع ہوئے ہیں اور راہ چاتی لڑکی سے بھی پیچا لڑا لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تو شادی شدہ خواتین کے ساتھ بھی فلرٹ کرنے سے باز نہیں آتے لیکن ایسا کرتے وقت وہ ان کے شوہروں کو ذرا بھی شک نہیں ہونے دیتے۔
سوشل میڈیا پر عفت عمر کے ساتھ ایک لائیو سیشن کے دوران نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم آرٹسٹ لوگ بہت زیادہ عاشق مزاج ہوتے ہیں۔ زندگی میں میرا دل بھی کئی مرتبہ پھسلا ہے۔ مجھے تو راہ چلتے ہوئے بھی کوئی لڑکی پسند آ جاتی ہے اور میں اپنی اس عادت کو کنٹرول نہیں کر پاتا۔ نعمان نے کہا کہ مجھے تو ہر لمحہ اور روزانہ محبت ہوتی ہے، میں بہت زیادہ محبت کرنے والا شخص ہوں اور مجھے خوبصورت اور مشکل خاتون سے زیادہ عشق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا میں بہت اچھا اداکار اور ذہین شخص ہوں اس لیے میں اپنی بیوی کو بھی پتہ نہیں چلنے دیتا کہ میں کسی اور سے آنکھیں چار کر رہا ہوں۔ نعمان بڑی ڈھٹائی اور بے شرمی سے یہ بھی کہہ دیا کہ میں جب کسی شادی شدہ خاتون سے عشق کرتا ہوں تو اسکے شوہر کو بھی میرے ارادوں کا پتہ نہیں چلتا۔ تاہم نعمان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مذمت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے بعد می ٹو مہم بھی زوروں پکڑ گئی ہے۔ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے نعمان اعجاز کے حق میں آنے والی ٹویٹ کے بعد لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ جو وضاحت نعمان اعجاز نے نہیں دی وہ ان کے دفاع میں عتیقہ کیسے دے سکتی ہیں اور کیسے کہہ سکتی ہیں کہ نعمان اعجاز نے مذاق میں باتیں کیں۔
نعمان اعجاز نے ابھی خود اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم ان کی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ نعمان اعجاز نے جو بات کی وہ مذاق میں کی تھی۔ عتیقہ نے نعمان پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ انکا پورا انٹرویو نہیں دیکھ سکتے تو وہ صرف مختصر کلپ کو دیکھ کر کسی کی شخصیت کا اندازہ نہ لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button