عدالت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ روکنے کی درخواست خارج کر دی

سندھ ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے درخواست صوبائی افسر کی جانب سے یہ بیان جمع کروانے پر خارج کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئی جی پی کو ہٹانے کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 10 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم کے ذریعے صوبائی حکام کو وفاق سے مشاورت کیے بغیر آئی جی پی کو عہدے سے ہٹانے سے روک دیا تھا۔چنانچہ گزشتہ روز جب یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ کے سامنے آیا تو ایڈوکیٹ جنرل سلمان طالب الدین عدالت میں پیش ہوئے اور واضح بیان جمع کروایا۔بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کے وکلا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد عبوری حکم جاری کیا گیا تھا۔عدالت نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سماعت میں پیش ہوئے اور واضح بیان دیا کہ سندھ (ری اپیل آف پولیس ایکٹ، 1981 اینڈ ریوائیول آف پولیس آرڈر،2002)(ترمیمی)ایکٹ، 2019 کی دفعہ 12(2) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے اس بیان کی روشنی میں حکم امتناع کی درخواست اس ہدایت کے ساتھ خارج کی جارہی ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکام کی جانب سے آرٹیکل 12(2) کی خلاف ورزی میں کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکام نے بتایا کہ وسط ایشیائی ملک قازقستان میں ٹیک آف کے فورا بعد طیارہ حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب نور سلطان نذر بائی نے ٹیک آف کیا اور کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا گیا ، جس سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ، طیارہ طلوع آفتاب اور دھند سے پہلے لینڈ کر گیا۔ حادثہ اس وقت اس علاقے میں ہوا تھا ، لیکن حکام نے ابھی تک حادثے کی ممکنہ وجہ کا پتہ نہیں لگایا اور ایوی ایشن کمیشن نے کہا کہ اس نے تمام فوکر طیاروں کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ دریں اثنا ، قازقستان کے صدر قاسم-جومارٹ ٹوکائیف نے ٹویٹ کر کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ اور انہیں اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
