ایران کی جوابی کارروائی: کویت، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

امریکا کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو ںشانہ بنایا ہے۔
امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی مال بردار بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
کویت کی وزارت دفاع کے مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہے، جبکہ قطر نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے حالیہ بحری حملوں کو بنیاد بنایا گیا۔
حکومت غیر قانونی مقیم افغانوں کے ساتھ کیا کرنے والی ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسے حملے دوبارہ ہوئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
