ثاقب نثار بتائیں کس نے مجھے ، نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے مماملے سے عدلیہ خود کو الگ کر لے ، میرے وکلا کے پاس تمام شواہد موجود ہیں ، یہ صرف نواز شریف یا مریم نواز کا کیس نہیں ہے ، یہ پوری قوم کا کیس ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل ن کی نائب صدر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدلیہ اپنے اوپر لگنے والے دھبے کو خود دھوئے تاکہ اس کے عزت اوروقار میں اضافہ ہو ، جب اونٹ پہاڑ کے نیچے آتا ہے تو اسی طرح صورتحال بنتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ثاقب نثار کو اگر اپنی آڈیو جعلی ہونے کا یقین ہے تو امریکی عدالت میں کیس پیش کریں ، ٹی وی چینل کے اشتہارات بند کرنے کی اپنی آڈیو کے سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ وہ آواز میری تھی۔میں یہ نہیں کہوں گی کہ آڈیو جوڑ جوڑ کر بنائی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جس طرح ثاقب نثار نے کیا سچ سب کے سامنے آیا جس طرح جنرل فیض نے کیا سچ سب کے سامنے آیا ہے ، عدلیہ اپنے اوپر اُٹھنے والی انگلیاں کا خود دفاع کرے۔
