عراق،شاد ی میں آتشزدگی ،113افراد جاں بحق ،150سے زائد زخمی

عراقی صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران آتشبازی کے باعث آگ لگی جس سے ہال میں موجود 113افراد ہلاک اور 150سے زائد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
عراقی میڈیاکے مطابق شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے ۔
عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتشبازی کے سامان سے لگی تھی، حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔
ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی
پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی
امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیاگیاہے۔
