عمران اپنی ڈرٹی آڈیوز کے ناقص دفاع پر پارٹی سے نالاں  

عمران خان نے عائلہ ملک کے ساتھ اپنی ڈرٹی آڈیوز اور بشریٰ بی بی اور ذلفی بخاری کی رومینٹک گفتگو لیک ہونے اور پھر سوشل میڈیا پر اس بارے مخالفین کی جانب سے ٹرینڈز بنائے جانے پر پارٹی ترجمانوں سے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ خان صاحب کو گلہ ہے کہ پارٹی ترجمانوں نے ان کے اور بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا موثر جواب نہیں دیا جس سے عوام میں ان کا امیج بُری طرح مجروح ہوا ہے۔ عمران نے ترجمانوں سے کہا ہے کہ ان کی اور بشریٰ بی بی کی کردار کشی پر پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو بھرپور جواب دینا چاہئے۔ تاہم پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اپنی لیک ہونے والی آڈیوز کی تردید کی بجائے ان کی تصدیق کیے جانے کے بعد وہ ان کا دفاع کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے تھے۔ یاد رہے کہ اپنی آڈیوز لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران نے یہ موقف اپنایا تھا کہ ایسی گفتگو کو مارکیٹ کر کے نوجوانوں کا ذہن خراب کرنے کی سازش کی جا رہی یے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ یہ آڈیوز انہی کی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی پیار بھری آڈیو گفتگو لیک ہونے کے بعد نہ تو عمران خان نے اسکی تردید کی اور نہ ہی بشریٰ بی بی نے۔ اس حوالے سے زلفی بخاری نے جو ردعمل دیا اس میں بھی انھوں نے یہی موقف اختیار کیا کہ ان کی گفتگو کو ایڈٹ کر کے چلا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد گھر اجاڑنا ہے۔ یاد رہے کہ ‘مرشد’ یعنی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی اپنے ‘خاص’ مُرید زلفی بخاری کے ساتھ رومینٹک آڈیو لیک ہونے کے بعد عمران نے اپنی اہلیہ کا موازنہ مریم نواز سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں، وہ کوئی مریم تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے۔  صحافیوں سے گفتگو میں عمران نے بشریٰ بی بی کی آڈیو کی وضاحت کرنے کی بجائے مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا کہ بشریٰ گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھیں، بشریٰ کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں، لیکن پھر بھی انکی آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ ہم ان آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ذلفی بخاری کی آڈیو گفتگو سامنے آئی تھی جس میں سابق خاتون اول اپنے ‘خاص’ مرید زلفی بخاری سے کچھ نہایت ذاتی نوعیت کے گلے شکوے کر رہی ہیں۔

عمران خان کو اپنی زلفوں کا اسیر بنانے کے بعد پہلے شوہر سے طلاق لینے والی بشری بی بی اور کپتان کی دوستی کا دم بھرنے والے زلفی بخاری کی ہوشربا آڈیو گفتگو نے دونوں کا بھرم کھول کر رکھ دیا ہے۔ عمران خان کو صدمے میں مبتلا کر دینے والی اس آڈیو لیک میں سابق خاتون اول زلفی بخاری سے گلہ کر رہی ہیں کہ انہوں نے ان سے فاصلے پیدا کر لیے ہیں۔ اس گلے کے جواب میں زلفی کہتے ہیں کہ مرشد میں نے نہیں، بلکہ آپ نے خود کو مجھ سے دور کر لیا ہے۔ ٹیلی فون پر رومینٹک گفتگو کرتے ہوئے بشری اپنے مرید زلفی بخاری سے پوچھتی سنائی دیتی ہیں کہ کہیں آپ نے عشق تو نہیں کر لیا۔

جواب میں زلفی کہتے ہیں کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے یہ کام چھوڑ دیا یے۔ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں، اب میری زندگی میں کوئی لڑکی نہیں، پہلے میں ایک دو ہفتوں کے لیے تعلق بنا لیا کرتا تھا لیکن اب وہ بھی چھوڑ دیا یے۔ اس کے بعد زلفی یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ میں آج کل بہت تنہا محسوس کر رہا ہوں۔ جواب میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ آپ جو بھی کہتے رہیں، سچ تو یہی ہے کہ آپ اس حوالے سے بہت بدنام ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ کہتی ہیں کہ اللہ تعالی بےوفائی پسند نہیں کرتا۔ ایک موقع پر زلفی بخاری سابق خاتون اول کو یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں میں نے اپنی بیوی ایری سے بھی زیادہ آپ سے بات کی ہو گی۔ ناقدین کے مطابق اس آڈیو لیک سے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ سابق خاتون اول اور زلفی بخاری میں خاصی قربتیں پائی جاتی ہیں یا جس زمانے کی یہ آڈیو کال ہے اس زمانے میں دونوں خاصے قریب تھے۔

Back to top button