عمران خان اپنی اوقات کے مطابق بات کر یں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا جتنی اوقات ہے عمران صاحب اُتنی بات کریں،”کی جائے” اور "کیا جائے” کا وقت ختم ہوگیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہناتھا عمران خان پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہےکیا؟ بیرونی سازش؟حقیقی آزادی؟الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او،کیا مسئلہ ہے؟
انہوں نے کہا عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں، اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں، وہ فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے، اقتدار کی ہوس کی پٹی عمران خان کی آنکھوں پہ بندھی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا الیکشن کمشنر نے 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سُنایا ہے، عمران خان امریکا مخالف بیان دیتے ہیں،امریکی فرم سے امریکا میں لابی اوربرانڈنگ کرواتے ہیں، امریکیوں سے چھُپ چھُپ کے ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دنیا نیوز کو انٹرویو کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ نئی حکومت آنے تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی موخر کر دی جائے۔
