عمران خان اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کی وجہ شہرت جہاں ان کا بطور کپتان 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے وہیں ان کی عالمگیر شہرت کا ایک بڑا سبب اپنی والدہ کے نام سے شوکت خانم کینسر اسپتال بھی بنانا ہے۔
شوکت خانم کینسر اسپتال پاکستان کا پہلا کینسر اسپتال ہے، عمران خان جب اسپتال بنانے کے سفر کی طرف گامزن ہوئے تو ان کی اس کاوش کو دنیا بھر میں خوب سراہایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے کروڑوں روپے کے عطیات دے کر شوکت خانم کینسر اسپتال کے قیام میں بھرپور تعاون کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس کے بعد پشاور میں بھی کینسر اسپتال بنایا ہے۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی عوام انہیں عطیات دینے کے حوالے سے کتنی فراخ دل ہے۔ لاہور میں بننے والے شوکت خانم کینسر اسپتال کے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اس نجی کینسر اسپتال کی خاطر ایک فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت ہوئے۔
جیسا کہ دنیا کا ہر سیاست دان، کھلاڑی، فنکار اور حکمران بھی اپنی والدہ کے ذکر پر اداس ہو جاتا ہے، یہی معاملہ عمران خان کے ساتھ بھی ہوا۔ فنڈ ریزنگ کی اس میں وزیراعظم عمران خان اپنی والدہ مرحومہ شوکت خانم کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ حالانکہ وزیراعظم عمران خان کو بہت مضبوط اعصاب کا مالک سمجھا جاتا ہے، ان کی فائٹنگ اسپرٹ کے بھی لوگ بہت زیادہ معترف ہیں۔
مگر وہ براہ راست نشریات کے دوران اپنی والدہ کے ذکر پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کی بنیاد کے حوالے سے ایک واقعہ بیان کیا جب وہ آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال تب آیا؟ جب ان کی ماں کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور جس اسپتال میں تھیں۔
وہاں ایک غریب شخص موجود تھا جو اپنے بھائی کا علاج کرانے آیا تھا۔ وہ سارا دن مزدوری کرنے کے بعد شام کو اپنے بھائی کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔ اس شخص کی غریب ہونے کے باوجود ہمت اور خودداری دیکھ کر مجھے شوکت خانم اسپتال بنانے کا خیال آیا، میں نے سوچا کہ جب میرے پاس اتنے وسائل موجود ہیں پھر بھی ہم اپنی والدہ کی وجہ سے کتنے پریشان ہیں، پھر اس مزدور طبقے کا کیا حال ہوگا؟ یہ سوچنے کے بعد میں نے کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس لائیو ٹرانسمیشن میں موجود میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے فخر عالم نے اس لمحے کو پوری ٹرانسمیشن کا سب سے طاقتور لمحہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button