چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ

راولپنڈی میں جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹٰی آئی چیئرمین لاہور سے چارٹرڈ جہاز کے ذریعے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے ۔

ذرائع نے بتایا عمران خان کی روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

Back to top button