عمران خان نے جو تباہی ملک میں کی اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جو تباہی عمران خان نے ملک میں کی اس تباہی سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ ہم ان کو موقع نہیں دے سکتے۔ ہم نے گلگت بلتستان کو وزیراعظم سے بچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا، لیکن غریبوں کے نام سے چھتیں چھین لی گئی ہیں۔ آج تک کوئی نوکری نہیں دی گئی۔ ہر ادارے کے ملازم، عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ آج ہمارے سرکاری ملازم، لیڈی ہیلتھ ورکز احتجاج کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی فوج اپنے سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ ہم نے تنخواؤں، پنشن میں آضافہ کیا۔ اگر سب معیشت میں حصہ ڈالیں گے تب ہی ملک ترقی کرے گا بیںطیر بھٹو شہید نے پورے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کی خدمت کرنا چاہتی ہے، امید کرتا ہوں مجھے گانجے کی عوام مجھے نا امید نہیں کریں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام میرا ساتھ دیں گے۔ جو گندم کی سبسڈی گلگت بلتستان کےلیے شروع کی تھی وہ آج تک یہاں کی عوام کو مل رہی ہے۔ آپ کی آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی۔ یہ نا صرف ایک الیکشن مہم ہے بلکہ آپ کے حقوق کےلئے جدوجہد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button