عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کردی

عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف دوبارہ درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پی ٹی آئی اور عمران خان کےخلاف جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرےاور پی ٹی آئی سےمتعلقہ کسی بھی کیس کا حصہ نہ بنیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی ابھی تک اپنےخلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتےہیں۔

درخواست کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پر عمران خان کےخلاف بیانات دےچکی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی۔

26 جولائی کو عمران خان نے سپریم کورٹ سےرجوع کرتےہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےدرخواست کی کہ وہ کسی ایسےبینچ کی سربراہی نہ کریں جو ان کی،ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، خاندان کےکسی فرد، پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) سےمتعلق معاملات کی سماعت کررہا ہے۔

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

Back to top button