عمران خان وزیر اعظم بن کر بھی گٹر میں پھنسے ہوئے ہیں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو گٹر سے باہر نکالے، وہ وزیر اعظم بن کر بھی گٹر میں پھنسے ہوئے ہیں.وزیراعظم ابھی بھی گٹر والی سیاست کررہے ہیں ،عمران خان نے مجھے گٹر سے اٹھا انسان کہا ،دعا ہے وہ بھی گٹرسے اٹھ جائیں انھوں نے مزید کہا کہ مجھ پر 18قتل کا الزام لگایا، وزیر اعظم بتائیں دوران حراست اس حوالے سے تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں؟ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر پارٹی فنڈنگ، فراڈ اور گلالئی کے الزامات ہیں، کیاان کو درست مان لیا جائے؟
گوگلی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے کہا میں گٹر سے اٹھا ہوا انسان ہوں، میری دعا ہے کہ اللہ ان کو بھی اب گٹر سے اٹھا دے،وہ وزیراعظم بن کر بھی ابھی تک گٹر میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہی گٹر والی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے مجھ پر لگائے گئے دوسرے الزام پر مجھے تحفظات ہیں عمران خان نے فرمایا کہ رانا ثناء اللہ کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ مجھ پر 18قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس پر ڈبیٹ ہوسکتی ہے، ہوسکتا ہے کہ زیادہ ہوںلیکن وزیر اعظم کا اس طرح کے بیان دینا انتہائی افسوسناک ہے. وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران کان صاحب آپ کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ آپ کو کوئی بھی بات کرنے سے پہلے اس کی ضرور تصدیق کرنی چاہیے. انھوں نے مزید کہا کہ میں ایک بے بنیاد جھوٹے مقدمے میں 6 ماہ آپ کی قید میں رہا ہوں۔اگر میرے خلاف قتل کے 18یا زیادہ قتل کے مقدمات تھے تو آپ نے ان مقدمات کی کیوں تحقیقات نہیں کیں؟مجھے کیوں ان مقدمات میں گرفتار نہیں کیاگیا؟ انھوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے ایک ماہ بعد میرے بیٹے کو ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا اس وقت باقی مقدمات کی بھی تحقیقات کرلیتے؟رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہاں تک پارٹی کے لوگوں کے الزامات کا تعلق ہے تو پارٹی میں اختلافات کی بنیاد پر الزام لگا دئیے جاتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب آپ پر ایس اکبر نے پارٹی فنڈنگ کا الزام لگایا، اس میں فراڈ ، منی لانڈرنگ اور فنڈنگ کا الزام ہے۔ یہ بھی الزام ہے کہ انسانیت کے نام پر آپ فنڈز اکٹھے کرکے کسی اور جگہ خرچ کرتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے آپ پر جوالزامات لگائے میں ان کو اپنی زبان پر بھی نہیں لا سکتا، کیا ان کو درست تسلیم کرلیا جائے؟انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں آپ کو چاہیے وہ گفتگو کریں جو ایک وزیراعظم آفس کے شایان شان ہے۔
یاد رہے کی وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا نام لے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ لوگ گٹر سے اٹھے ہوئے لوگ ہیں.جس پررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ وزیر اعظم عمران خان کو گٹر سے اٹھائے وہ وزیر اعظم بن کر بھی گٹر میں پھنسے ہوئے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button