چینی شہری نےشادی سےبچنےکےلیےگرفتاری دیدی

بعض افراد کسی ناپسندیدہ شخص کےساتھ زندگی گزارنےپرہرقسم کی تکلیف کو ترجیح دیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک شخص کویہ احساس ہوا کہ وہ اپنی منگیترکےساتھ زندگی نہیں گزارسکتا، اس نےجان بوجھ کر چوری کی اور گرفتارہوا تاکہ شادی سےفرارحاصل کرسکے۔
شنگھائی سےتعلق رکھنےوالےایک شخص (جس کا نام چین) بتایا جارہا ہےاسےاحساس ہوا کہ وہ شادی کےبعد اپنی منگیتر کےساتھ نہیں رہ سکتا لیکن اسےمنع کرنےکی ہمت نہیں تھی، اس نے ایک ایسا ڈھونگ رچایا کہ اس کی منگیترخود ہی شادی سےانکارکردے۔ چینی معاشرے میں معاشرتی اقدارکی بڑی اہمیت ہےجہاں مجرموں اورچوروں سےدورہی رہا جاتا ہے۔ اس کےلیےچین شہرکی معروف جگہ پرواقع ایک ڈانس اسٹوڈیو گیااورکسی خوف کےبغیروہاں رکھا وائی فائی اسپیکرچرالیا جس کی قیمت 40 ہزارروپے بتائی جارہی ہے۔ وہ جان بوجھ کرسیکیورٹی کیمروں کےسامنےسےگزراکیونکہ شناخت ہوکر گرفتارہونا ہی اس کا اصل ہدف تھا۔
وہ گرفتار ہوا اورپولیس سےکہا کہ وہ اسپیکرچرانا چاہتا تھا لیکن ساتھ ہی اس نےپولیس اہلکاروں کواصل کہانی سنادی۔ اس نے کہا’ میری دوست مجھ سے شادی کی خواہاں ہے لیکن میں اس سےشادی نہیں کرناچاہتا، مجھےمعلوم تھا کہ میں گرفتار ہوجاؤں گا۔‘ چین نےبتایا کہ اسےاسپیکرکی قیمت کا پتا تھا تاکہ اس کا کیس بن سکےلیکن چینی میڈیا کےمطابق اس جرم میں چین کوزیادہ دیرقید میں نہیں رکھا جاسکتا۔ آخری اطلاعات تک وہ پولیس کی تحویل میں ہی تھااوریہ بھی معلوم نہ ہوسکا کہ اس خبرکےبات اس کی منگیترنےکیا فیصلہ کیا؟
