عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی پر اعتراضات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی پر تمام اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی جس دوران پٹیشنر کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے پاور آف اٹارنی پیش کیا اور کہا کہ جیلوں کے حوالے سے رولز دستیاب ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو بھی قانون قاعدہ ہو بتا دیجئیے گا، اس کے مطابق آرڈر کر دیں گے، ایک چیز ذہن میں رکھیں، جیلوں کے رولزمیں جوسہولت ہے وہی آرڈر کریں گے، جو وکلا ملنا چاہتے ہیں بتادیں، اس لحاظ سے آرڈر کردیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست نمبر لگنے کے بعد کل دوبارہ سماعت کے لیے مقرر ہوگی اس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کی گئی ہے۔
