عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ سابق CIA چیف نکلا


امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگانے والے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف امریکہ میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تین مختلف لابنگ فرموں سے معاہدے کر چکی ہے جن میں سے ایک لابنگ فرم کے سربراہ پاکستان میں بطور سی آئی اے اسٹیشن چیف بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے جس امریکی فرم کے ساتھ 2022 میں معاہدہ کیا اس پر واشنگٹن میں تعینات رہنے والے سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اسد مجید خان نے وہ بدنام زمانہ خط لکھا تھا جسے عمران خان نے امریکی خط قرار دے کر اپنی فراغت کا الزام امریکہ پر عائد کر دیا تھا۔

سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے امریکی فرم سے معاہدے پر اسد مجید خان نے 22 مارچ 2022 کو دستخط کیے تھے جب کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں اسد مجید خان کا لکھا ہوا سازشی خط چند روز بعد 27 مارچ 2022 کو لہرایا تھا۔۔

Back to top button