عمران خان کے اقتدار میں ملک دیوالیہ ہوجائے گا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں مجموعی طور پر اتنی تباہی نہ ہوئی کہ جتنی تباہی ایک اکیلے عمران خان پھیلاچکے ہیں، عمران خان اور ان کے حواری پرویز مشرف کی طرح لوٹ مارکے بعد ملک کو تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں مہنگائی کے مارے عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ایک ایسا حکمران کیسے ملک چلاسکتا ہے کہ جس کی باتوں کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہیں۔ خدشہ ہے کہ اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کر گیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا تو بعد میں آئی ہے، عمران خان اس سے پہلے ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے، پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں مہنگائی کے مارے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں، عمران خان کے دورِ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی۔ بلاول نے کہا کہ آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنا ہے، ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے، عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا بلکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔

Back to top button