عمران کی پختونخوا حکومت نےشہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی ہدایت پرپہلے سے بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پر ڈی آئی خان میں پہلے سے ہی بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں قید پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہبازگل کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، اور مقدمے میں شہبازگل پر بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے سازش اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج مقدمے میں بغاوت اور سازش کی دفعات 120 بی، 124اے، 131 ، 135 اے، 505 اور 500 اے شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے نجی ٹی وی اے آر وائے پر ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران فوج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکساتے ہوئے اعلیٰ حکام کے احکامات نہ ماننے کا کہاتھا۔

جس پراسلام آباد میں شہباز گل پربغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا، شہباز گل اس وقت جسمانی ریمانڈ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اس کے علاوہ شہباز گل کا بیان چلانے پر پیمرا نے اے آر وائے چینل کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔

Back to top button