عیدالاضحیٰ پر بی آئی ایس پی کے ذریعہ بینظیر کفالت کی سہ ماہی قسط جاری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے قوم اور مسلم اُمّہ کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ مستحق گھرانوں کو عید کے موقع پر بینظیر کفالت کی سہ ماہی قسط جاری کردی۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ گھرانوں کو اضافہ شدہ 9 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جا رہے ہیں تاکہ غریب بھی عید منائیں۔ 19 جون کو شروع کردہ ان ادائیگیوں کی مد میں اس وقت تک 44 ارب کی رقم تقسیم ہوچکی ہے۔ اب تک 48 لاکھ گھرانوں کی خواتیں کو یہ وظائف دیے جاچکے ہیں۔ ادائیگیوں میں کسی شکایت کی صورت میں بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر جاکر شکایت درج کروائیں۔
