غریبوں کے گھر نہیں گرائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ حکم پر شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گھروں کو مسمار کرنے سے انکار کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تجاوزات کسی صورت منظور نہیں مگر غریب کے گھر گرانے میں رضامند نہیں، عوام کے سر سے چھت گرانا سندھ حکومت کو قبول نہیں۔ آئی جی سندھ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ وفاق کو ہم نے آئی جی کے نام ان کی درخواست پر دیئے ہیں، امید کرتے ہیں کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے آئی جی مقرر ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کل بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش ہوں گے، اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور صدر زرداری کو بغیر الزام کے جیل میں رکھا گیا، عدالت نے فریال تالپور کو میرٹ پر ضمانت دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کےلیے ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے رکھا ہے۔
