فرح گوگی کا وزیرداخلہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات لگانے پر فرح گوگی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے ذریعے بھجوایا گیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ رانا ثنا للہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔
لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیےعدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔
