نواز شریف سے کی جانیوالی ہربات پبلک کرنے کیلئے نہیں ہوتی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے نواز شریف سے کی جانیوالی ہر بات پبلک کرنے کیلئے نہیں ہوتی، نواز شریف سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہر بات کو پبلک کر دیا جائے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے رہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے 4 دن میں 58 میٹنگز ہوئی ہیں۔
امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے مگر جلد ہی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔
اس موقع پرصحافی کے ایک سوال کہ کیا میاں صاحب سے اگلے آرمی چیف کے حوالے سے بات ہوئی؟، پر وزیر خزانہ بولے کہ میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی۔
