فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلا ف شکنجہ کسنے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کےتوشہ خانہ تحائف کی فروخت میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن کہلانے والی فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں، حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
باخبر ذرائع کا کہناتھا فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔
