فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، رہائی پر مبارکباد دی

جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورت حال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے حوالے سے شہباز شریف کو اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں کورونا وبا کی شدت، آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز شریف جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button