فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کا فلم ’مشن امپاسبل 7‘ کیساتھ ریلیز ہوگا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر مبینہ طور پر ٹام کروز کی فلم ’مشن: امپاسبل – ڈیڈ ریکنگ پارٹ ون‘ کے ساتھ تھیٹر میں ریلیز ہوگا۔فلم ’مشن: امپاسبل – ڈیڈ ریکنگ پارٹ ون‘ 12 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ہالی ووڈ فلم کی ریلیز کے دوران سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فلم’جوان‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر سنیما گھروں میں فلم ’مشن: امپاسبل – ڈیڈ ریکنگ پارٹ ون‘ کے انٹرول کے دوران ریلیز کیا جائے گا۔لیکن بھارتی میڈیا پر پھیلی اس خبر کی فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’پریشان نہ ہوں سب کچھ خوش گوار جگہ پر ہے‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ان کے مداح فلم ’جوان‘ کی ریلیز کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Back to top button