آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی: امریکی وزیر توانائی

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل دوبارہ بڑھتے ہوئے تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق خلیجی اتحادیوں اور امریکی فوج کی مشترکہ کوششوں کے باعث تیل کی نقل و حمل میں بہتری آئی ہے، جبکہ جدید پائپ لائنز اور برآمدی سہولیات کے ذریعے مزید 50 سے 70 لاکھ بیرل یومیہ تیل خطے سے باہر بھیجا جا رہا ہے۔
کرس رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خلیجی خطے سے مجموعی طور پر یومیہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل عالمی مارکیٹ تک پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف اتوار کے روز خلیجی ممالک سے 2 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کیا گیا، جو کشیدگی سے قبل کی اوسط برآمدات سے بھی زیادہ ہے۔
باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا کے رویے میں تبدیلی اور ایرانی شرائط پوری ہونے تک بند رہے گی۔
