ایران کو دھمکی دی تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکی دی یا کوئی خطرہ لاحق ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ عالمی انفراسٹرکچر میں توانائی کی ترسیلی لائنیں اور ہزاروں بجلی گھر خطرے میں آ سکتے ہیں۔
جنرل حسین محبی نے کہا کہ اس وقت ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں، جبکہ ایران پر مسلط جنگ کے دوران خلیج فارس میں امریکا کے 30 سے 40 جنگی جہاز موجود تھے۔
آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی: امریکی وزیر توانائی
ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ردعمل کے باعث امریکا کے لیے یہ جنگ اسی قوت کے ساتھ جاری رکھنا مشکل ہو گیا تھا۔
