فلور ملز نے  10لاکھ ٹن گندم خرید لی

ملک میں گندم بحران کے بعد  نجی شعبے اور فلور ملز مالکان نے  بیرون ملک سے 10لاکھ ٹن گندم خرید لی ۔پنجاب اور سندھ کے فلور ملز مالکان نے گند م کے 18بحری جہاز بک کروائے۔

ذرائع کے مطابق ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد گندم کی فی بوری قیمت میں 500روپے کمی ہوئی جس کے باعث گندم کی فی من قیمت 4080روپے ہو گئی۔جبکہ امپورٹڈگندم 400روپے فی من سستی ہونے کے باعث فلورملز نے مقامی گندم کی خریداری کم کردی ۔سندھ اور پنجاب کے فلور ملزمالکان اور امپورٹرز کے 6گروپ اس وقت گندم امپورٹ کررہے ہیں۔کاروباری مسابقت اورڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے تناسب سے امپورٹڈ گندم کی قیمت میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔

فلورملز مالکان کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں درآمدی گندم 4332 روپے فی من، راولپنڈی اسلام آباد 4400روپے میں پہنچ رہی تھی جبکہ رحیم یار خان میں درآمدی گندم کی قیمت4228 روپے اور پشاور میں قیمت4408

خورشید شاہ نے توپوں کا رخ نواز شریف کی طرف موڑ لیا

روپے فی من ہے۔

Back to top button