چین کا پاکستان کی ریڈیو،ٹی وی انڈسٹری میں تعاون کے عزم کااظہار

پاکستان کے دوست ملک چین نے ریڈیو،ٹی وی انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار کردیا ۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے چین کے شہر نانجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ٹیلی وژن فیسٹول 2023 میں شرکت کی۔ اس موقع پر چین کے وزیر برائے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی وژن ثائو شومی نے وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔

چین اور پاکستان کے وزرا نے  ریڈیو اور ٹیلی وژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت اور صحافیوں کے تبادلہ کو فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنسز،جسٹس طارق مسعود نے رائے دیدی

Back to top button