فلپائن، سمندری طوفان سے اموات 375 ہوگئیں
فلپائن میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 375 سے تجاوز کرگئی، اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ اور 500 کے قریب زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
بارشوں اور سیلاب میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ناک بتائی جا رہی ہے، طوفان رائے کے باعث 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔
100 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، متاثرین کو پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا، سب سے زیادہ نقصان جزیرے بوہل میں ہوا جہاں 100 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں اور کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
سائنسدانوں کے مطابق انسانوں کے ہاتھوں موسمی تغیرات کے باعث دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، طوفان پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو رہے ہیں۔
