فواد چودھری کا انٹرویو،وفاقی وزراء کے مابین گرما گرمی

وفاقی وزیر فواد چودھری کے انٹرویو پر کابینہ ماراکین کے مابین باہمی گرما گرمی دیکھنے میں آئی جبکہ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو متنازع بیانات سے روک دیا.
کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراءکے مابین تلخیاں کھل کرسامنےآگئیں۔ 23جون کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ارکان میں گرماگرمی دیکھنے میں آئی جبکہ مختلف وزراء نے ایک دوسرے پر الزامات کی بھی بوچھاڑ کر دی۔ اسدعمرنے کابینہ اجلاس میں فوادچودھری کےانٹرویوکامعاملہ اٹھایا جبکہ فیصل واوڈانے اسدعمر،رزاق داؤداورندیم بابرپرشدیدتنقید کی اور الزام عائد کیا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ حکومت کے خلاف سازشیں کررہےہیں۔ یہاں گیم ہورہی ہے،جس پرہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن چکےہیں۔
وفاقی کابینہ کےاندرتلخیاں کھل کرسامنےآنےلگیں۔ ذرائع کے مطابق 23 جون کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیراسدعمرنے فوادچودھری کے انٹرویوکامعاملہ اٹھایا۔۔ جس پروزیراعظم عمران خان نےسخت برہمی کااظہارکیااورفوادچودھری کی سرزنش کردی،وزیر اعظم نے کہا کہ فواد اکثرآپ کی گفتگوغیرذمہ دارانہ اوربےوقت ہوتی ہے۔۔ آپ خبربنانےکیلئےایسی باتیں کرتےہیں۔۔ وزیراعظم نے فوادچودھری سےکہا آئندہ محتاط رویہ اختیار کریں۔۔ ذمہ دارجگہ پربیٹھ کر غیرذمہ داربات کی اجازت نہیں دوں گا۔۔ ذرائع کےمطابق فوادچودھری نےوضاحت کی ان کابیان سیاق وسباق سےہٹ کرچلایا گیا۔ فوادچودھری نےکہاکہ انہوں نےماضی کےحوالےسےباتیں کیں۔ جبکہ فوادچودھری کے انٹرویوپرکابینہ ارکان نےبھی ناراضی کا اظہار کیا۔۔وزیراعظم کی جانب سے تمام کابینہ اراکین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آئندہ کوئی متنازع بیان نہ دیا جائے۔وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا خوب گرجےبرسے اور انھوں نے اسدعمر، رزاق داؤداورندیم بابرپرجم کرتنقیدکی۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈانےکہاکابینہ کےاندرسےلوگ سازشیں کررہےہیں۔ یہاں گیم ہورہی ہے،ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔۔ فیصل واوڈانے مزید کہا کہ کابینہ میں کچھ کہاجاتاہےاورباہرکچھ اورکہتےہیں۔وزیراعظم کے سامنے سیدھی بات بتائی جائے۔۔ نااہل وزراخود کووزیراعظم سمجھناشروع ہوگئےہیں۔۔ فیصل واوڈانےکہاانہیں ہرطرح کی خبرہےکہ کون کیاکررہاہے۔۔ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دے سکتے۔ فیصل واوڈوزیراعظم کےحق میں بولتے بولتے غصےمیں آگئے۔۔ وزیراعظم نےفیصل واوڈاکوجذباتی دیکھ کرکہا فیصل ریلیکس رہو۔۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم فیصل واوڈاکوکابینہ اجلاس سے اٹھا کر دوسرے کمرے میں لےگئے۔۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی، دونوں میں سیاسی بات نہ بننے سے سیاسی قیادت آؤٹ ہوگئی، سیاسی لوگوں کی جگہ بیوروکریٹس نے لے لی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا، اسد عمر دوبارہ آئے تو جہانگیر ترین کو فارغ کرا دیا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیں، ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button