فوجی عدالتوں میں کس کس کے مقدمات چلیں گے؟فیصلہ ہوگیا

9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 مئی کو فوجی تنصیبات سمیت سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث خواتین اور 18 سال سے کم افراد پر عدالتوں میں ہی کیس چلیں گے جب کہ فوجی عدالتوں میں سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خاندان کو ہفتے میں ایک روز ملنے کی اجازت ہوگی۔
رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔
