فٹبال ورلڈ کپ: سٹیڈیمزمیں شراب کی فرخت پر پابندی عائد

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سٹیڈیمز کے آس پاس شراب پر مبنی مشروبات پر پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں شراب کی فروخت سے متعلق سخت قوانین ہیں۔ مذکورہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گیمز کے آغاز میں 2 دن باقی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد شائقین ’’بڈوائیزر‘‘ نامی شراب مقررہ کردہ 8 اسٹیڈیمز کے ارد گرد نہیں خرید سکیں گے۔

یاد رہے کہ فیفا کا سب سے بڑا اسپانسر ’’بڈوائیزر‘‘ بیئر بنانے والی کمپنی کو ورلڈ کپ میں بیئر فروخت کرنے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں۔
فیفا کی جانب سے افتتاحی میچ شروع ہونے سے صرف دو دن قبل آنے والے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب میچوں میں شرکت کرنے والا کوئی بھی شخص اسٹیڈیم کے اندر شراب پر مبنی مشروب پی نہیں سکے گا۔

ایک بیان میں کہا گیا میزبان ملک (قطر) کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران مخصوص اسٹیڈیمز سے بیئر کی فروخت کے پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “بڈوائیزرکی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو قطر کے تمام دیگر ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں دستیاب رہے گا‘۔

بیان کے مطابق “میزبان ملک کے حکام اور فیفا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اسٹیڈیم اور آس پاس کے علاقے تمام شائقین کے لیے ایک خوشگوار، باعزت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے‘‘۔

Back to top button