فیس بک کے بانی ’’مارک زکر برگ‘‘ ہسپتال کیوں پہنچ گئے؟

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایکس کے ایلون مسک کو لڑنے کا چیلنج کرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس کی تربیت شروع کی تو ہسپتال جا پہنچے، انسٹا گرام پر پوسٹ میں کہا کہ ایم ایم اے فائٹ کی تیاری کر رہا ہوں لیکن انجری کی وجہ سے اس میں کچھ دیر ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ امیر ترین لوگ اس طرح کے شوق رکھتے ہیں اور زیادہ تر جنگی کھیلوں کے بارے میں پرجوش رہتے ہیں، دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سرفہرست ایلون مسک بھی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ اور مارک زکربرگ پنجرے کی لڑائی (کیج فائٹ) میں مشغول ہیں، ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مارک زکربرگ سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب مارک زکربرگ نے انسٹاگرام میں ہسپتال کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے بھی یہی پیغام دیا کہ وہ ایلون مسک سے اب بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں، زکربرگ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔ میٹا کے سی ای او نے وضاحت کی کہ وہ اگلے سال کے شروع میں ایک مسابقتی ایم ایم اے فائٹ کے لیے تربیت لے رہے تھے، لیکن اب اس میں تھوڑی تاخیر ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ زکربرگ اور مسک کو چیریٹی فائٹ کے دوران یہ معاملہ ختم کرتے ہوئے دیکھا جائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ کبھی پیش نہیں آئے گا۔ کیونکہ مارک زکربرگ نے متعدد بار اسٹیٹس اپ ڈیٹس کیے بالآخر اگست کے وسط میں تھریڈز پوسٹ کے ذریعے کہا، ’میرے خیال میں ہم سب اس بات پر متفق ہو سکتے ہیں کہ ایلون مسک سنجیدہ نہیں ہیں اور اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔اس کے برعکس ایلون مسک نے زکربرگ کے دو ٹوک بیان کو مذاق میں اڑا دیا اور مارک زکربرگ پر طنزیہ اور مزاحیہ جملے لکھنا شروع کر دیئے اور عجیب و غریب تجویز پیش کر دی کہ وہ مارک زکربرگ کے گھر بغیر بلائے اچانک لڑائی کیلئے بھی حاضر ہو سکتے ہیں۔اگرچہ ایلون مسک نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ مارک زکربرگ سے ملنے اور لڑنے کے حقیقی منصوبوں کو آئیں بائیں کرنے کے ماہر ہیں، ایلون مسک نے کہا کہ میٹا کے سی ای او کو ان سے لڑنا نہیں چاہئے، کیونکہ وہ ان سے چھوٹے ہیں، اور وزن بھی کم ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر لڑائی ہار جائیں گے۔دوسری جانب مارک زکربرگ نے ایلون مسک کو باتوں کے بجائے عملی کام کرکے جواب دینے کو ترجیح سمجھا، اور وبائی امراض کے دوران برازیل کے جیو جِتسو کلب میں تربیت شروع کر دی، وہ مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لے چکے ہیں، اور یہاں تک کہ انہوں نے اپنے گھر کے پچھلے حصے میں ایک ٹریننگ کیمپ بھی بنا رکھا ہے۔
